Urdu
تازہ ترین دنیا

پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ معیشت سمیت دیگر شعبوں میں مضبوط تعلقات ہیں۔ پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں۔ پاکستان کی مدد کیلئےشراکت داروں سے مل کرکام کرتے رہیں گے۔

ترجمان نیڈ پرائس نے نئے امریکی سفیر کی عمران خان سے ممکنہ ملاقات کے حوالے سے سوال پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے سفیر دنیا بھر میں حکومتی ارکان سمیت اپوزیشن جماعتوں اور مختلف اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں۔

ایک سوال پر نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزاد میڈیا کا قائل ہے ، میڈیا انڈسٹری سے وابستہ افراد کی آواز کو دبانا نہیں چاہیے۔

Related posts

رواں سال معاشی شرح نموچار فیصد رہنے کا امکان

Rauf ansari

پاکستان نے 20 بھارتی ماہی گیر رہا کردیے

ibrahim ibrahim

امریکی ڈالر کی قدرمیں مسلسل اضافے کا رجحان

Rauf ansari

Leave a Comment