Urdu

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 3 سے 5 دنوں میں اہم فیصلے ہو کر رہیں گے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کی قیادت میں قوم نکل آئی ہے اور آج پاکستان کی سیاست کا اہم دن ہے۔ 3 سے 5 دنوں میں اہم فیصلے ہو کر رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرپوک بھگوڑے کبھی سعودی عرب میں پناہ لیتے ہیں اور کبھی لندن بھاگ جاتے ہیں لیکن ہم نے امن کے راستے کو اپنانا ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایسے عالم میں عدلیہ اور افواج پر عظیم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ملکی معیشت کو سازش سے نااہل لوگوں کے ہاتھوں تباہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج 2 اور 3 بجے کے درمیان لال حویلی پہنچوں گا اور پُرامن ریلی کی قیادت کر کے اسلام آباد جاؤں گا۔

Related posts

او آئی سی اجلاس میں طالبان کو مدعو کرنے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Hassaan Akif

بھارت کامالی سال 2022 کیلئے 530 ارب ڈالر کا بجٹ پارلیمنٹ میں پیش

Rauf ansari

سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں ملزم نامزد

Rauf ansari

Leave a Comment