Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سندھ میں پہلے مرحلہ کے بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے

کراچی: سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے الیکشن کل سے شروع ہوں گے۔

بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں 14 اضلاع میں انتخاب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، تمام پولنگ مٹیریل،بیلٹ پیپرز، پولنگ بیگز اور اسٹاف کو آج اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنز پر مکمل سیکورٹی کے ساتھ پہنچایا جائے گا۔ پولنگ مٹیریل کی تقسیم کا کام 14 اضلاع میں صبح 8 بجے سے شروع ہوچکا ہے جبکہ ریٹرننگ افسران کے دفتر سے پولنگ مٹیریل کی تقسیم کی جارہی ہے تاہم پریذائیڈنگ افسران آج شام کو پہنچ کر پولنگ اسٹیشن اور پولنگ بوتھ قائم کریں گے۔

الیکشن کمیشن حکام نے کراچی اور اسلام آباد میں افسران کنڑول روم سے پولنگ سامان کی ترسیل کے عمل کی نگرانی کررہے ہیں جبکہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ کراچی مانیٹرنگ سیل ووٹوں کی گنتی اور رزلٹ کے اعلان کرنے کے عمل تک قائم رہےگا جبکہ پولنگ کے حوالے کسی بھی کی شکایت کی صورت میں مانیٹرننگ سیل سے ان نمبروں پر رابطہ کیا جاسکے گا۔

گھوٹکی، سکھر، خیرپور، جیکب آباد، کشمور، قمبر، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، شکارپور، نوشہروفیروز، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر۔

Related posts

تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے، فواد چوہدری

Rauf ansari

سندھ میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 28 کیس رپورٹ

Hassaan Akif

سندھ کے سرکاری اسکولوں میں بچے موسیقی سیکھیں گے

Hassam alam

Leave a Comment