جب مشکل حالات ہوتے ہیں تو حکومتوں کو سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں

حیدرآباد: صوبائی وزیر اطلاعات و نگراں رین ایمرجنسی حیدرآباد شرجیل انعام میمن نے تعلقہ دیہی کا دورہ کیا۔ انہوں نے فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کرکے متاثرین سیلاب کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ جب مشکل حالات ہوتے ہیں تو حکومتوں کو سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

حیدرآباد تعلقہ دیہی کے دورے کے دوران صوبائی وزیر شرجیل میمن نے راہوکی شاخ میں پڑنے والے شگاف کو بند کیلئے امدادی کام کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی اور کابینہ میمبران ایک مہینے کی تنخواہ جمع کروائیں گے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کوئی سمجھتا ہے کہ مالی مسائل کی وجہ سے نہیں دینا چاہتا تو کسی پر زور زبردستی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مہم کا آغاز ہے، ہر کوئی متاثرین کی امداد کرنا چاہتا ہے، بہت بڑی قدرتی آفت ہے ، پی ڈی ایم اے نے دو لاکھ مزید خیموں کا آرڈر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس جس کا نقصان ہوا ہے، حکومت اس کا ساتھ دے گی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سخت ہدایات ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ خود سندھ بھر کے دورے کر رہے ہیں، حیدرآباد: پیپلز پارٹی ہمیشہ مشکل وقت میں لوگوں کے ساتھ کھڑی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑا جائے گا، ہماری کوشش ہے کہ پکہ پکایا کھانا پہنچائیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More