Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

دکھ ہے پیپلزپارٹی کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر اب تک عمل نہیں ہوا، وفاقی وزیر

حیدرآباد: وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ دکھ ہے پیپلزپارٹی کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر اب تک عمل نہیں ہوا، امید ہے کہ بلاول بھٹو وعدے پر جلد عمل کریں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سید امین الحق نے حیدرآباد میں بارش سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج انتظامیہ سے معلومات لی ہیں، غیر معمولی بارشوں سے تباہی ہوئی ہے، پورے سندھ میں تیز بارشیں ہو رہی ہیں۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان میں کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں ہے، پیپلزپارٹی سے ایم کیو ایم نے معاہدہ کیا تھا۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ خواہش تھی کہ میئر کے اختیارات مضبوط ہوں، اس بات کا دکھ ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر اب تک عمل نہیں ہوا تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ بلاول بھٹو وعدے پر جلد عمل کریں گے۔

Related posts

کراچی میں بارش کا تیز اسپل نہیں ہے،چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز

Hassam alam

ملک کا بیرونی قرضہ 88.8 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کرگیا

Rauf ansari

وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے

ibrahim ibrahim

Leave a Comment