Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بین الاقوامی تنظیموں اور مالی اداروں کا سیلاب متاثرین کیلئے 50 کروڑ ڈالرز سے زائد کی فوری امداد کا اعلان

اسلام آباد: بین الاقوامی تنظیموں اور مالی اداروں نے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے 50 کروڑ ڈالرز سے زائد کی فوری امداد کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی تنظیموں اور مالی اداروں کی جانب سے یہ اعلان پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے کی جانے والی اپیل پر کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی تنظیموں اور مالی اداروں نے وزیراعظم کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر مکمل اعتماد کا بھی اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کیے جانے والے اعلان پر کہا ہے کہ عالمی اداروں کی مشکل میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کے اقدام کا خیر مقدم کرتا ہوں، حکومت سیلاب متاثرین کے فوری بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلا رہی  ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشکل معاشی صورتحال میں فلڈ ریلیف کیش پروگرام شروع کیا ہے، حکومت ترجیحی بنیادوں پر متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف کے لیے آپریشن کر رہی ہے۔

وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے واضح کیا کہ ریسکیو کے بعد سیلاب متاثرین کی بحالی اور انفرا اسٹرکچر کی تعمیر پر کام کریں گے۔

Related posts

کراچی میں ڈاکو راج جاری، چار افراد زخمی

ibrahim ibrahim

عمران خان دھونس،دھمکی اور گالی سے این آر او مانگ رہے ہیں، مریم اورنگزیب

Nehal qavi

نور مقدم قتل کیس میں سی سی ٹی وی ٹرانسکرپٹ سے متعلقہ اہم دستاویز سامنے آگئی

Hassam alam

Leave a Comment