Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان نے میزائل فائر کی انکوائری بند کرنے کا بھارتی فیصلہ مسترد کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے میزائل فائر کرنے کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے۔

پاکستان نے بھارتی سپر سونک میزائل فائر کرنے کے واقعے کی مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اس ضمن میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ غیر ذمہ دارانہ اقدام پر افسران کوسزائیں غیر تسلی بخش، ناقص اور ناکافی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت پاکستان کے مشترکہ انکوائری کے مطالبے کا جواب دینے میں ناکام رہا، بھارت
میزائل کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم، سیفٹی اور سیکیورٹی پروٹوکول کا جواب دینے میں ناکام رہا، بھارت اسٹریٹجک ہتھیاروں کو سنبھالنے میں تکنیکی خامیوں کو انسانی غلطی کے پیچھے چھپا نہیں سکتا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کو مشترکہ تحقیقات کے لئے پاکستان کا مطالبہ تسلیم کرنا چاہئے، 9 مارچ کو بھارت نے میزائل فائر کر کے پورے خطے کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کا تحمل کا مظاہرہ ذمہ دارجوہری ریاست کا ثبوت ہے۔

Related posts

قوم کے اربوں روپے بچائے،شہباز شریف

ibrahim ibrahim

روس اپنی ہی فوج پر فرضی حملہ کروانا چاہتا تھا، امریکا

Rauf ansari

سیاسی استحکام سے روپیہ مضبوط، ڈالر کی قدر میں 3 روپے کمی

Hassam alam

Leave a Comment