Urdu
تازہ ترین کھیل

امریکہ کی ترکیہ کو روس سے تعلقات رکھنے پر پابندی کی دھمکی

واشنگٹن: امریکہ نے روس سے تجارتی تعلقات کی صورت میں ترکیہ پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے ترکیہ کی بڑی کاروباری شخصیات اور اداروں سے رابطہ کیا گیا اور روس سے تجارت کرنے پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی گئی۔ ترکیہ کی کاروباری شخصیات نے امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے رابطہ کرنے کی تصدیق کر دی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن نے ایک ملاقات کے دوران دوطرفہ معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔ ترکیہ کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق روس اور ترکیہ کے درمیان تجارت میں مئی اور جولائی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

امریکی ڈپٹی وزیرخزانہ نے جون میں ترکیہ کے دورے کے دوران روس سے تجارتی روابط رکھنے پر پابندیاں لگانے سے متعلق بھی خبردار کیا تھا۔

Related posts

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح3.5 فیصد تک پہنچ گئی

Hassam alam

پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 6 پوائنٹس کمی سے 45ہزار 881 پر بند

Rauf ansari

گیس کی قلت سے بچنے کے لیے بجلی کے نرخ کم کئے جارہے ہیں، فواد چوہدری

Hassaan Akif

Leave a Comment