Urdu
تازہ ترین کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرے کی اضافی ٹکٹیں بھی چند گھنٹوں میں فروخت

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2022 کے پاک بھارت ٹاکرے کی اضافی ٹکٹیں بھی چند ہی گھنٹوں میں فروخت ہو گئیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2022 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ مرحلے کے میچ کے اضافی ٹکسٹس بھی ہاتھوں ہاتھ بک گئے۔ پاک بھارت ٹاکرے کی اضافی ٹکٹوں کی فروخت آج 7 بجے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی آفیشل ویب سائٹ پر شروع ہوئی تھی۔ جو چند ہی گھنٹوں میں ختم ہو گئیں۔

آئی سی سی نے 4ہزار سے زائد اسٹینڈنگ روم ٹکٹس اور چند دیگر اسٹینڈز کی اضافی ٹکٹیں فروخت کیں۔ اس سے قبل فروری میں ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ مرحلے کے میچ کے تمام ٹکٹس پانچ گھنٹے میں فروخت ہو گئے تھے جس کے بعد آج آئی سی سی نے اضافی ٹکٹس کی فروخت کی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں پاک بھارت ٹیم کا میچ 23 اکتوبر کو آسٹریلیا کے میلبورن گراونڈ میں شیڈول ہے۔ واضح رہے کہ ملیبورن گراونڈ میں تقریباً 1 لاکھ تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

Related posts

سوئس بینکنگ سیکریٹ منظرعام پرآگئے

Zaib Ullah Khan

دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کیلئے درخواست مسترد،ایک لاکھ روپے جرمانہ

Hassam alam

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 73 پیسے کی کمی

Rauf ansari

Leave a Comment