Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین کاروبار

حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن میں معاملات طے ، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن سے معاملات پانے کے بعد پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال ختم ‏کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور پیٹرولیم ڈویژن کے مابین مذاکرات کے بعد پیٹرولیم ڈویژن ‏نے فی لیٹر پیٹرول پر مارجن میں99 پیسے اضافے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ ڈیلرز مارجن میں 25 فیصداضافہ مارجن میں ہونےوالی تاخیر کو کور کرےگا اور ای سی سی میں مارجن 25 فیصد ‏اضافےکو سپورٹ کیا جائےگا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے 6 ماہ بعد ڈیلرز مارجن کاجائزہ لینےکی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیلرز مارجن ‏اضافہ 4.90 روپے فی لیٹر کیا جائےگا۔ معاملات طے پانے کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی ‏دستیابی یقینی بنانے کا عہد کیا ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کی ہڑتال کے بعد ملک بھر کے بیشتر پٹرول پمپوں پر پٹرول کی فراہمی روک دی گئی ‏تھی جس کے باعث مسافروں اور گاڑی چلانے والوں کو پریشانی کا سامنا تھا۔

Related posts

نجی کمپنیاں ڈیزل بحران کی ذمہ دار ہیں، پیٹرولیم ڈیلرز

Rauf ansari

ٹرائیکا پلس اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ

Hassaan Akif

انتظامیہ نے پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام کو جلسے کی اجازت دے دی

Hassam alam

Leave a Comment