Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان میں لوٹی دولت کو واپس دلانا مشکل کام ہے، چیئرمین نیب

لاہور: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن نے ملک کو برباد کر دیا، پاکستان میں لوٹی دولت کو واپس دلانا مشکل کام ہے۔

نیب ہیڈکواٹر لاہور نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کا کسی سیاسی پارٹی یا گروہ سے کوئی تعلق نہیں، کچھ لوگوں کی سیاست نیب کی وجہ سے زندہ ہے، چائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا گیا کہ ریکوری کہاں گئی۔

چئیرمین نیب نے مزید کہا کہ نیب کا مکمل آڈٹ 3 دفعہ ہو چکا ہے، کچھ لوگ نیب افسران کی رشوت لینے کی بات کرتے ہیں، ثبوت لے آئیں کارروائی کیلئے تیار ہیں۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ گزشتہ 4 سال کے دوران 1270 ریفرنس مختلف عدالتوں میں دائر ہوئے، نیب کیسز کے ریفرنسز کا فیصلہ کرنا میرے اختیار میں نہیں، یہ عدالتوں کا کام ہے۔

Related posts

اپوزیشن کا احتجاج انتخابات سے فرار کی کوشش کے سوا کچھ نہیں ،مرتضی وہاب

Hassaan Akif

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب کامیاب ہوگا، طاہر اشرفی

Rauf ansari

ستائیس مارچ کا جلسہ، پی ٹی آئی قافلے دارالحکومت کی طرف روانہ

Hassam alam

Leave a Comment