Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان سچے ہیں تو استعفیٰ دے کر میدان میں آئیں، احسن اقبال

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کےمرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاست میں جب بھی ٹیکنالوجی کا استعمال ہوا ملک کے ساتھ جمہوریت کا بھی نقصان ہوا، عمران خان سچے ہیں تو استعفیٰ دے کر میدان میں آئیں۔

مسلم لیگ ن نے عمران خان سے فارن فنڈنگ کی رسیدیں مانگ لی۔ ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم سے رسیدیں مانگنے کے بجائے عمران خان فارن فنڈنگ کی رسیدیں دیں تاکہ عوام فیصلہ کرسکیں کہ کون سچا اور کون جھوٹا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک معاشی دیوالیہ پن کی آخری حدود کو چھو رہا ہے، عوام کی سانسوں کی ڈور بھی ٹوٹنے کے قریب ہے لیکن حکمران کھربوں کے قرضے لے کر بھی عوام کو ریلیف فراہم کرتی نظر نہیں آرہی۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر حکومت کیخلاف ہر جمہوری طریقہ آزمانا ہوگا۔

Related posts

عمران خان کی بھارتی خارجہ پالیسی کی تعریف کا بیان عجیب ہے، شہباز شریف

Rauf ansari

ملک بھر میں آج سے شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی

Hassam alam

پیپلز پارٹی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment