Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاک فضائیہ کا قائد اعظم کو خراج عقیدت: دستاویزی فلم جاری

اسلام آباد: پاک فضائیہ نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ایک مختصر دستاویزی ویڈیو جاری کی ہے، بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح امید کی روشن کرن تھے، انہوں نے برصغیر کے مظلوم مسلمانوں میں نئی امید اجاگر کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ قائد نے برصغیر کے مسلمانوں کو قوم کی طرح متحد کرکے ان کیلئے علیحدہ وطن حاصل کیا، قائد اعظم نے پاک فضائیہ کو “کوئی مقابل نہیں” کا پائیدار ویژن بھی دیا۔

پاک فضائیہ کی جاری دستاویزی فلم میں اس امر کو اجاگر کیا گیا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مظلوم مسلمانوں میں امید کی کرن روشن کی۔ قائد اعظم نے انہیں ایک قوم کی صورت میں متحد کرکے ان کیلئے ایک علیحدہ اور آزاد وطن حاصل کیا، یہ قائداعظم کی انتھک کاوشوں کا ہی ثمر ہے کہ ہم آج ایک آزاد مملکت میں سانس لے رہے ہیں۔

قائداعظم نے جمہوریت، آزادی، مساوات، رواداری اور سماجی انصاف کے اصولوں پر مبنی ایک ریاست کا تصور دیا اور بنیاد رکھی۔ قائد کا نظریہ، وژن اور ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے رہنما اصول ہمارے لیے ایک عظیم قوم بننے کے سفر میں مشعل راہ ہیں۔

Related posts

حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشینز پر الیکشن کرانے کے لئے پرعزم ہے، وزارت سائنس

Rauf ansari

کراچی: شارخ قتل کیس میں ملوث پولیس اہلکار کی مبینہ خودکشی

ibrahim ibrahim

کورونا کے مثبت کیسزکی شرح میں کمی،1.76 فیصد ریکارڈ

Hassam alam

Leave a Comment