Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین نیوز ہیڈلائن

قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کی اہمیت کا احساس کیا

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کی اہمیت کا احساس کیا، جناح کی ایمانداری، محنت، استقامت اور بڑے مقصد کیلئے لگن نے انہیں عظیم لیڈر بنایا۔

یوم قائد کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم اپنے عظیم رہنما قائداعظم محمدعلی جناح کا یوم پیدائش منا رہے ہیں، ہمارے بچوں کیلئے فخر کی بات ہے کہ وہ ایک آزاد پاکستان میں پیدا ہوئے، جو قائداعظم کی جدوجہد کے بغیر ہمارا مقدر نہیں بن سکتا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کرپشن سے پاک معاشرے، پسماندہ شہریوں کی مدد کیلئے کوشاں ہے، چیلنجز پر قابو پانے کا واحد حل اتحاد، ایمان اور نظم کے نظریات پر عمل پیرا ہونا ہے۔ دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم نے لکھا کہ اپنے تمام مسیحی شہریوں کو دل کی گہرائیوں سے کرسمس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ کرسمس کی تقریبات ہمیں عالمگیر محبت، بھائی چارے، رواداری اور کا سبق سکھاتی ہیں جو کسی بھی معاشرے کی ترقی کا باعث بنتی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش پوری انسانیت اور دنیا کے لیے امن، بھائی چارے، رواداری اور عقیدت کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے دفاع، تعلیم، صحت اور معاشی ترقی کے شعبوں میں مسیحی برادری کی مخلصانہ اور گراں قدر خدمات ہمیشہ قابل تحسین رہی ہیں، ریاست کے مساوی شہری ہونے کے ناطے حکومت انہیں قومی ترقی کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا اختیار دے گی۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پالیسیاں تمام مذاہب کے لوگوں کے درمیان ہم آہنگی اور اتفاق پیدا کرنے کے لیے تیار کی گئی ہیں، حکومت اقلیتوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے اقدامات کو اپنا فرض سمجھتی ہے تاکہ وہ معاشرے میں فعال شہری کے طور پر اپنا کردار مثبت انداز میں ادا کرسکیں اور اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد کی۔

Related posts

الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی کیلئے ریفرنس پر ابتدائی سماعت

Nehal qavi

صدر عارف علوی نے الیکشن ترمیمی بل بغیر دستخط کے واپس کر دیا

Zaib Ullah Khan

پاکستان میں ہائیڈل توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، شہباز شریف

Hassam alam

Leave a Comment