Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان نیول اکیڈمی میں 24ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

اسلام آباد: پاکستان نیول اکیڈمی میں 116 ویں مڈشپ مین اور 24ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی نے دورانِ تربیت نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔

پاکستان نیول اکیڈمی میں 116 ویں مڈشپ مین اور 24ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل محمد یوسف العاصم تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ نیول اکیڈمی آمد پر امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔

ریئر ایڈمرل محمد یوسف العاصم بھی پاکستان نیول اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہیں۔ مہمان خصوصی نے پریڈ سے خطاب کرتے ہوءے کہا کہ امید ہے آپ شہدا اور غازیوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی قوم کیلئے باعث افتخار ہوں گے۔ نئے افسران کیلئے جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگی نا گزیر ہے۔کمیشن حاصل کرنے والے افسران میں 135 کا تعلق پاکستان سے اور 3 کا دوست ممالک سے تھا۔

مہمان خصوصی نے دورانِ تربیت نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔ مڈ شپ مین محمد اسامہ حسین بیگ نے اعزازی شمشیر حاصل کی۔

Related posts

ہراسانی کیس، سندھ ہائیکورٹ نے سی ای او کے الیکٹرک کی درخواست مسترد کردی

Rauf ansari

آئی ایم ایف سے معاہدہ جلد ہوجائے گا،مفتاح اسماعیل

ibrahim ibrahim

اپوزیشن اپنی موت مرنے جا رہی ہے، شیخ رشید

Rauf ansari

Leave a Comment