پیپلزپارٹی کا ملک میں گیس کے بحران پر شدید تحفظات کا اظہار

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کا ملک میں گیس کے بحران پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماوں کا وفاقی وزیر حماد اظہر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔

پیپلزپارٹی نے گیس معاملے پر وفاقی حکومت کی تنقید کو مسترد کردیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سینیٹر پلوشہ خان اور سبط الحیدر بخاری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی گیس کے معاملے پر سندھ حکومت پر مسلسل تنقید ملک کے خلاف سازش ہے۔

پلوشہ خان نے حماد اظہرسے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ سینیٹرپلوشہ خان کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف سے کیا گیا معاہدہ سامنے لایا جائے۔ پیپلزپارٹی کےرہنماوں کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کی بری شکست کے بعد پیپلزپارٹی کی قیادت پر مسلسل تنقید بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More