Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہے گا

اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہے گا تاہم بالائی اور وسطی بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی توقع ہے، پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہے گا تاہم بالائی اور وسطی بلوچستان ،خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہے گی۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ا ورسرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم مالم جبہ میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 09، گوپس منفی 08،اسکردو، کالام، ہنزہ، استور منفی05 ،بگروٹ منفی04، مالم جبہ، قلات منفی03 ،چترال، راولاکوٹ، دیر، پاراچنار، گلگت منفی02 اورمیرکھانی میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related posts

انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں52 پیسے کا اضافہ

ibrahim ibrahim

بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، 45 افراد جاں بحق

Hassam alam

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب، عسکری حکام بریفنگ دینگے

Rauf ansari

Leave a Comment