Urdu
تازہ ترین کھیل

پی ایس ایل 7 کا فائنل: ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کل آمنے سامنے

لاہور: لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر فائنل کا ٹکٹ کٹوالیا۔ پی ایس ایل سیون کا فائنل ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کل (اتوار ستائیس فروری) کھیلا جائے گا۔

خیال رہے دوسرے ایلی منیٹر میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت نام کرلی۔ ڈیوڈ ویزے نے آخری اوور میں 8 رنز نہ بننے دئیے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 رنز سے شکست دی۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 168 رنز بنائے، عبداللہ شفیق نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 28 گیندوں پر باون رنز کی اننگز کھیلی، ڈیوڈ ویزے نے لاٹھی چارج کیا، صرف 8 گیندوں پر تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 28 رنز بنائے۔

کامران غلام نے30 رنز کی اننگز کھیلی، آؤٹ آف فارم بلے باز محمد حفیظ نے سست رفتار بیٹنگ کی اور 28 گیندوں پر 28 رنز کی اننگز کھیلی۔ لیم ڈاؤسن اور محمد وسیم نے 2،2 شکار کئے۔ شاداب الیون کا آغاز اچھا نہ تھا، سولہ رنز پر پہلی وکٹ گری، پال سٹرلنگ 13 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔ 46 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد اعظم خان اور ایلکس ہیلز نے ٹیم کو سہارا دیا۔ 79 رنز کی پارٹنر شپ بنائی، اعظم خان 40 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

ایلکس ہیلز نے 38 رنز بنائے۔ 140 رنز پر شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ ہوا مگر نوبال ہونے کی وجہ سے حسن علی بچ گئے۔ آصف علی نے 25 رنز بنائے۔ شاہین آفریدی، زمان خان اور حارث رؤف نے 2،2 شکار کئے۔

Related posts

حکومت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی عملی کوشش کرے، شہباز شریف

Zaib Ullah Khan

ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 117 رنز سے شکست

Rauf ansari

حکومت کا ہفتہ کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ، اوقات کار میں کمی

Rauf ansari

Leave a Comment