Urdu
تازہ ترین سائنس اور ٹیکنالوجی

میٹا کی روسی سرکاری میڈیا کے اشتہارات پر پابندی

کیلیفورنیا: فیس بک نے یوکرین پر حملے کی وجہ سے روس کے سرکاری میڈیا کے اشتہارات پر پابندی لگا دی۔

فیس بک حکام کا کہنا ہے کہ ہم روس کے سرکاری میڈیا کو دنیا میں ہر جگہ بھی اپنے پلیٹ فارم پر اشتہار چلانے سے روک رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فیس بک روسی سرکاری میڈیا پر لیبل لگانا جاری رکھے گا۔ لیبل لگانے کا مقصد اس بات کو واضح کرنا ہوگا کہ روس کے سرکاری میڈیا کی طرف سے جاری کیا جانے والا مواد کہاں سے آ رہا ہے۔

میٹاحکام نے کہا ہے کہ کل روسی حکام نے ہمیں آزادانہ فیکٹ چیکنگ اور چار روسی سرکاری میڈیا اداروں کے مواد پر لیبل لگانے سے روکا۔ جس پر ہم نے یہ احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔ اس سے قبل روسی میڈیا ریگولیٹرزنے فیس بک تک رسائی محدود کرنے کا اعلان کیا تھا۔

روس کی جانب سے امریکی کمپنی میٹا پر سنسرشپ اور روسی شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی کا الزام بھی لگایا۔

Related posts

بھارت دنیا کا آلودہ ترین ملک قرار

Hassam alam

کسی کو بنیادی حق دینے سے انکار اور حجاب پہننے پر خوفزدہ کرنا ظلم ہے

Hassam alam

وزیراعظم شہباز شریف نے میٹرو بس منصوبے کا افتتاح کردیا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment