Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کےعلاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارا گیا دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کےخلاف کارروائی میں ملوث تھا۔ ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو مقامی افراد نے سراہا ہے۔ مقامی افراد نے دہشتگردوں کے خاتمے کےلیے فورسز کوتعاون کا یقین دلایا ہے۔

Related posts

حسان خاور کا سانحہ مری پر 3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم

Hassaan Akif

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس، عطا تارڑ اور دیگر نامزد افراد کی ضمانتوں میں توسیع

Nehal qavi

حکومت یکم دسمبر سے مہنگائی کا نیا بم پھینکنے کی تیاری کررہی ہے، شہبازشریف

Rauf ansari

Leave a Comment