Urdu
تازہ ترین دنیا

چینی وزیر خارجہ کا بھارت کا غیر اعلانیہ دورہ

بیجنگ: چینی وزیر خارجہ بھارت کے غیر اعلانیہ دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے.

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اسلام آباد اور کابل کے دوروں کے بعد اچانک نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے چینی ہم منصب سے تین گھنٹے طویل ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد بھارتی وزیر خارجہ نےکہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات تب تک معمول پر نہیں آ سکتے، جب تک متنازعہ سرحد پر بڑی تعداد میں چینی فوجی تعینات ہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سرحدی کشیدگی کو معمول کے تعلقات سے نہیں ملایا جا سکتا۔ جے شنکر نے صحافیوں کو بتایا کہ بیجنگ حکومت اس دورے کے بارے میں قبل از وقت اطلاعات نہیں دینا چاہتی تھی۔ اس کے علاوہ دونوں وزرائے خارجہ نے مغرب کے مطالبات کے باوجود اپنے دوست ملک روس کے یوکرین میں حملوں کی مذمت نہیں کی۔

بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد وانگ ژی نے بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے بھی ملاقات کی۔

Related posts

پالیسی ساز پہلے غلطی تسلیم کریں،جاوید لطیف

ibrahim ibrahim

حکومت اپنے کمیشن اور عدالتی احکامات پر بھی عملدرآمد کرانے کے قابل نہیں

Hassam alam

بلدیاتی بل کو جواز بنا کرایم کیو ایم شہر میں خونریزی کرنا چاہتی ہے، سعید غنی

Rauf ansari

Leave a Comment