Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ن لیگ کا عید کے بعد سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ

لاہور: حکمراں جماعت مسلم لیگ ن نے عید کے بعد پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ان کے جلسوں، ورکرز کنونش اور ریلیوں کے شیڈول کی تیاری جاری ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے عید کے بعد سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز عید کے بعد سیاسی پنجاب بھر میں جلسے، ورکرز کنونشنز اور ریلیوں سے خطاب کرینگی۔

اس حوالے سے ن لیگ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز کے پنجاب میں جلسوں، ورکرز کنونشن اور ریلیوں کےشیڈول کی تیاری جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز عید کے بعد اوکاڑہ، ساہیوال، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں جلسوں سے خطاب کرینگی۔ اس کے علاوہ وہ گوجرانوالہ، جہلم اور سرائےعالمگیر میں بھی جلسوں میں شرکت کرینگی۔

Related posts

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا نااہلی کیس میں فریقین سے حتمی دلائل مانگ لئے

Hassam alam

نااہلی کیس:فیصل واوڈا کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ سے خارج

ibrahim ibrahim

سیکرٹری سلامتی کونسل ازبکستان کا طورخم بارڈر اور کاکول اکیڈمی کا دورہ

Rauf ansari

Leave a Comment