Urdu

لاہور: سیشن عدالت نے بشیر میمن کو منی لانڈرنگ سمیت تین مقدمات میں بے قصور قرار دے دیا۔ بشیر میمن کے وکلا نے عبوری ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں۔

سیشن عدالت نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ تفتیش میں کیا رپورٹ ہے ابھی تک، جس پر ایف آئی اے نے کہا کہ تفتیش مکمل ہو چکی ہے، بشیر میمن ایف آئی اے کو مطلوب نہیں ہیں، بشیر میمن ان تینوں مقدمات میں ملوث نہیں ہیں۔

تفتیشی افسر بشیر میمن کے وکلا نے درخواستیں واپس لے لیں۔ عدالت نے کہا کہ ہم تفتیشی کا بیان قلمبند کر لیتے ہیں۔ جس پر ایف آئی اے نے کہا کہ تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔ خیال رہے درخواستگزار نے دو درخواستیں ہائیکورٹ میں دائر کر رکھی ہیں۔

Related posts

شیری رحمان کی کابینہ اراکین کیخلاف نعرے بازی کی مذمت

ibrahim ibrahim

ای وی ایم سے الیکشن کے اعلان پر دھاندلی سے جیتنے والی جماعتوں پر لرزہ طاری ہے

Hassam alam

رمضان کی آمد سے قبل مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ

Rauf ansari

Leave a Comment