Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سابق وفاقی وزیر کا اپنی رہائشگاہ پر خفیہ آلات نصب کیے جانے کی اطلاع پر دلچسپ ردعمل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے اپنی رہائشگاہ پر خفیہ آلات نصب کیے جانے کی اطلاع پر دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اپنی رہائشگاہ پر خفیہ آلات نصب کیے جانے کی اطلاع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

شیریں مزاری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ فونز تو پہلے ہی ٹیپ کیےجاتے تھے اب پتہ چلا گزشتہ ہفتے کی رات میری رہائشگاہ پر خفیہ آلات بھی نصب گئے۔

سابق وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں کسی کو براہ راست مخاطب کیے بغیر دلچسپ پیرائے میں کہا کہ نامعلوم افراد، شرارتی لڑکو میرا فون نمبر تو ہے تمہارے پاس۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ رابطہ کرکے پوچھ کیوں نہیں لیتے جو تمہیں چاہیے، شرم آنی چاہیے۔

Related posts

ڈینگی کے وار سے جناح اسپتال کا ڈاکٹر چل بسا

ibrahim ibrahim

وزیراعظم کی مدینہ منورہ آمد، گورنر نے استقبال کیا

Rauf ansari

ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ: حکومت نےقانونی اور سیاسی کمیٹیاں تشکیل دے دیں

Hassam alam

Leave a Comment