کراچی: کراچی یونیورسٹی میں کامرس کیمپس کے قریب وین میں دھماکا ہوا، دھماکے سے4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
کیمپس سیکیورٹی انچارج کے مطابق دھماکا باہر سے آنے والی وین میں ہوا۔ دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں ڈرائیور اور دو غیر ملکی اساتذہ شامل ہیں۔
باہر سے آنے والی گاڑی اساتذہ کی گاڑی کے ساتھ ٹکرائی، گاڑی ٹکرانے کےبعد دھماکا ہو گیا۔ ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ باہر سے آنے والی گاڑی کا نمبر ٹریس کیا جا رہا ہے۔
