Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

تحریک انصاف کا ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج

کراچی: تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے احتجاج کیا جا رہا ہے، اسلام آباد لاہوا، کراچی سمیت گوجرانوالہ، ساہیوال، پاکپتن، چنیوٹ میں بھی پی ٹی آئی کارکنان سراپا احتجاج بن گئے۔

پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں نادرا چوک پر احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے خار دار تاروں سے تمام راستے بند کردیئے گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام لاہور میں بھی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے اور جلد الیکشن کروانے کا مطالبہ کیا۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید بولےکہ منحرف اراکین کو فوری ڈی سیٹ کیا جائے، جبکہ احتجاج میں موجود ڈاکٹر یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن پر جانبدار ہونے کا الزام عائد کیا، اور کہا کہ الیکشن کمیشن کا جانبدار رویہ ہمیں بالکل قبول نہیں، الیکشن کمیشن ہوش کے ناخن لے۔

سینیٹر اعجاز چوہدری، جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،چاہتے ہیں شفاف طریقے سے الیکشن ہو خرید و فروخت نہ ہو۔ گوجرانوالہ میں ریجنل الیکشن کمشنر آفس کے سامنے تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، ساہیوال میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد احتجاج میں شریک ہوئی۔ پاکپتن میں پی ٹی آئی کارکنوں نے الیکشن کمیشن آفس کے سامنے حکومت مخالف نعرے لگائے۔

چنیوٹ میں بھی مظاہرین نے چیف الیکشن کمشنر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ مٹیاری میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں نے چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔ وہاڑی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر اور گلے میں زنجیریں ڈال کر احتجاج کیا۔ گجرات میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے الیکشن کمیشن آفس کے سامنے مظاہرہ کیا۔ جبکہ نوشہرہ میں بھی احتجاج، مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے، انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کیا۔

Related posts

ہری پور میں بیوی اور سالے کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

Rauf ansari

پی پی نے خواتین کو وزیر اعظم اور اسپیکر جیسے عہدوں پر منتخب کرایا، بلاول بھٹو

Rauf ansari

کراچی:کورنگی میں کیمیکل فیکٹری کی آگ پر قابو پالیا گیا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment