Urdu
تازہ ترین دنیا

روس یوکرین میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، انٹونی بلنکن

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین جنگ میں روس اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ہو رہا ہے۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کیئف کے دورے سے واپسی پر پولینڈ میں صحافیوں کو بتایا کہ روس کے جنگی اہداف کی بات کی جائے تو روس ناکام ہو رہا ہے جبکہ یوکرین کامیاب ہو رہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ بلنکن کے مطابق روسی فوج نے توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھائی اور مغرب کی طرف سے پابندیوں کے سبب روسی معیشت مشکلات میں گھر چکی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے دو دن قبل یوکرینی دارالحکومت کیئف کا دورہ کیا اور یوکرین کو مزید مدد فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع نے یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات بھی کی ۔ تاہم امریکی حکام کے اس دورے کو انتہائی خفیہ رکھا گیا تھا۔

Related posts

عمران خان کو ملکی خود مختاری کا سودا نہیں کرنے دیں گے

Hassam alam

مصدق ملک کا عمران خان کی تقریر پر قانونی کارروائی کا عندیہ

Nehal qavi

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 30 روپے کا اضافہ

Rauf ansari

Leave a Comment