ٹک ٹاک نے کیپشن لگانے اور ترجمے کے نئے ٹول پیش کردیئے

جنوبی کوریا: دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ٹک ٹاک اپنے صارفین کی ویڈیو کو وسعت دینے میں کوشاں ہے اور اس ضمن میں آٹوکیپشن اور حقیقی وقت میں ویڈیو ترجمے کے نئے بہترین آپشن پیش کررہا ہے۔

ٹک ٹاک کا مقصد یہ ہے ایک زبان میں جاری کردہ ویڈیو عالمی سطح پر دیگر افراد بھی دیکھ سکیں اور اپنے نئے صارفین تلاش کرسکیں۔ ٹک ٹاک کے مطابق آٹو کیپشن دائیں ہاتھ پر دکھائی دیں گے جسے دیکھنے اور پڑھنے میں سہولت حاصل ہوگی۔ لیکن ٹک ٹاک نے اگلی سہولت سے بھی لوگوں کو حیران کرنے کی ٹھانی ہے اور وہ یہ ہےکہ ٹیکسٹ اسٹیکر یا اوولے سے ویڈیو کا براہِ راست ترجمہ بھی ہوتا رہے گا۔

اس طرح ویڈیو میں بولی جانے والی زبان سے ناآشنا افراد بھی جان سکیں گے کہ ویڈیو میں کیا کہا جارہا ہے۔ یوں ٹک ٹاکرز اپنی ویڈیو کو وسعت دے کر نئی مارکیٹ تلاش کرسکیں گے۔ اس ضمن میں ٹک ٹاک نے نمونے کے بعض اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے ہیں۔ پہلے درجے میں انگریزی، پرتگالی، جرمنی، انڈونیشیائی، کورین، منڈارین، ہسپانوی اور ترک زبانوں کو شامل کیا گیا ہے۔

اس کے بعد مزید زبانوں کو شامل کیا جائے گا۔ ٹک ٹاک کا اصرار ہے کہ اس طرح کسی بھی زبان میں بنائی جانے والی ایک ویڈیو اپنے مواد کی مناسبت سے عالمی وائریل ٹرینڈ کا حصہ بھی بن سکے گی۔ تجزیہ کاروں نے ٹک ٹاک کے اس عمل کو سراہا ہے۔

ان کا خیال ہے کہ اس کہ طرح ایک چھوٹے سے ملک کے ٹک ٹاکرز بھی دنیا بھر میں ناظرین حاصل کرکے اپنا پلیٹ فارم وسیع کرسکیں گے۔ ٹک ٹاک نے آٹوکیپشن اور ترجمے کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی ہے لیکن اتنا ضرور کہا ہے کہ اسے جلد ہی مرحلہ وار انداز میں متعارف کرایا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More