Urdu
تازہ ترین دنیا

جاپان میں منکی پاکس کا پہلا کیس پورٹ

ویب ڈیسک: جاپان میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے، پہلے کیس کی تشخیص دارلحکومت ٹوکیو میں ہوئی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق اسپتال میں زیرعلاج 23 سالہ متاثرہ شخص یورپ سے واپس آیا ہے، جس میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی ہے۔ وزارت صحت کی میڈیا بریفنگ میں بتای گیا ہے کہ شہری کو بخار، سر درد اور تھکاوٹ کی شکایت تھی، لیکن اس کی حالت بہتر ہے اور کوئی خطرہ نہیں تاہم اسے قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

مزید بتایا کہ ٹوکیو کا رہائشی مریض، گزشتہ ماہ کے آخر میں یورپ گیا تھا اور اس کا رابطہ ایک ایسے شخص سے ہوا تھا جس کا منکی پاکس مثبت آیا تھا۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے منکی پاکس کی تیزی سے پھیلتی وباء کو عالمی صحت میں ہنگامی صورتحال قرار دیا تھا۔ اب تک دنیا بھر کے 75 سے زائد ممالک میں 16 ہزار 6 سو سے زیادہ منکی پاکس کیسز اور افریقی ممالک میں 5 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ افریقا میں منکی پاکس بنیادی طور پر چوہوں جیسے متاثرہ جنگلی جانوروں سے لوگوں میں پھیلتا ہے۔اس نے ماضی میں کبھی وبائی شکل اختیار نہیں کی اور نہ یہ کسی متاثرہ ملک سے سرحدپارپھیلی ہے۔

Related posts

شہباز شریف پاکستان کے 23ویں وزیراعظم منتخب

Hassam alam

میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں اضافے کی تجویز

Hassam alam

دوسرا ٹیسٹ،سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 508 رنز کا ہدف، پاکستان کی بیٹنگ جاری

Hassam alam

Leave a Comment