Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اگر ہر وقت سازشوں میں لگے رہے تو آگے نہیں جا سکیں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر پارٹی ہر وقت سازشوں میں لگی رہے گی، ہم آگے نہیں جا سکیں گے، عوام کے فیصلے کے سامنے سر تسلیم خم کریں، سپریم کورٹ پر سیاسی بوجھ نہ ڈالیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پرویزالہٰی 186، حمزہ شہباز کے 179ووٹ تھے، 179 والےکووزیراعلیٰ ، 186ووٹ والے کواپوزیشن میں بٹھا دیا گیا، 22 کروڑ لوگوں کے وزیر اعظم کو گھر بھیجا گیا، اس وقت مٹھائیاں بانٹی گئی، اس وقت بائیکاٹ کا خیال نہیں آیا۔

فواد چوہدری نے الزام لگایا کہ ایک میڈیا گروپ کے ساتھ مل کے سازشیں بنائی جارہی ہیں،عمران خان کے خلاف کیوں سازش کی گئی، اس کے کردار شرمندہ ہیں جب نتیجہ آیا تو حمزہ شہباز کو استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا، وہ کیوں چمٹے رہے؟ ہم نے مریم صفدر کی پنجاب ضمنی الیکشن میں شکست تسلیم کرنے کے بیان کو سراہا تھا، انہیں اپنی ناکامی پر سیاسی قیادت تبدیل کرنا چاہیے تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت چلتی ہے جہاں ہارنے والے ہار کو تسلیم کریں،اگر پارٹی ہر وقت سازشوں میں لگی رہے گی، ہم آگے نہیں جا سکیں گے، ابھی تک جتنے کیسز ہیں پوری دنیا میں سنیئر ججز چلا رہے ہیں، جب آپ عوام کا فیصلہ نہیں مانتے تو بحران آتا ہے، عوام کے فیصلے کے سامنے سر تسلیم خم کریں اور سپریم کورٹ پر سیاسی بوجھ نہ ڈالیں۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کل کو جج بھی تو کہہ سکتے ہیں کہ میں بائیکاٹ کرتا ہوں، فل کورٹ بینچ بنانا نہ بنانا ججز کا اختیار ہے۔

Related posts

سعد رضوی کی نظری بندی غیرقانونی قرار، لاہور ہائیکورٹ کا رہا کرنے کا حکم

Rauf ansari

وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا، نوٹیفکیشن جاری

Zaib Ullah Khan

مریم نواز کی محسن بیگ کی گرفتاری پر حکومت پر کڑی تنقید

Rauf ansari

Leave a Comment