Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کا اجلاس طلب کر لیا: سفرا کی کانفرنس بلانے کا بھی فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ہنگامی بنیادوں پر تمام صوبائی حکومتوں کا اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا ہے جب کہ اسلام آباد میں سفرا کی کانفرنس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ وزیرِ اعظم کی زیرصدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس میں سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے حوالے سے ہم فیصلے کیے گئے۔

اس سلسلے میں ہم نیوز نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے طلب کیے جانے والے اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے امدادی کاموں میں تیزی لانے اور انہیں منظم کرنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ تشکیل دی جانے والی کمیٹیاں تمام صوبوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اشیا کی فوری فراہمی یقینی بنائیں گی۔

وزیراعظم نے فوری طور پر اسلام آباد میں سفرا کی کانفرنس بلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس میں انہیں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی بابت آگاہی دلائی جائے گی، سفرا کو حکومت کے ریسکیو اور امدادی آپریشن سے متعلق تفصیلی طور پربریفنگ بھی دی جائے گی۔

میاں شہباز شریف نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزارت خزانہ کو سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی مدد کیلئے جس قدر ہو سکے وسائل مہیا کریں۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بی آئی ایس پی کے تحت جاری فلڈ ریلیف کیش پروگرام میں تقسیم میں آنے والے تعطل کا سخت نوٹس لیا اور استفسار کیا کہ تین دن میں فلڈ ریلیف کیش تقسیم کرنے کی ہدایات پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا؟

وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے بی آئی ایس پی کو 2 ستمبر تک 25 ہزار فی متاثرہ خاندان پہنچانے کی بھی سختی سے ہدایت کی۔

Related posts

عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا 33 ڈالر سستا ہوگیا

Rauf ansari

حکومت نے مدینہ کی ریاست کو جھوٹا قرار دیا، سراج الحق

Hassaan Akif

چاندکی آکسیجن انسانوں کے لیے ایک لاکھ سال تک کافی ہو گی

Hassaan Akif

Leave a Comment