Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم کے بیان کو نہ سنتا ہوں، نہ دیکھتا ہوں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: ایل این جی ریفرنس میں نامزد مرکزی ملزم شاہد خاقان عباسی نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت کوئی ریلیف نہ مانگنے کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں یہ جج صاحب پر منحصر ہے کہ قانون کے بعد وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں، ہماری طرف سے کوئی درخواست نہیں دی جائے گی۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ حکومت نے چیئرمین نیب کی ملازمت میں توسیع کیلئے نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کیا ہے، جج بھی پریشان ہیں کہ وہ فیصلہ کریں کہ نہ کریں، نئے تشکیل کردہ قانون کے تحت یہ مقدمات بنتے ہی نہیں، تاہم سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے واضح کیا کہ وہ اس آرڈیننس کے تحت کوئی ریلیف نہیں مانگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جج صاحب پر منحصر ہے کہ قانون کے بعد وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں، ہماری طرف سے کوئی درخواست نہیں دی جائے گی، وزیراعظم کے بیان کو نہ سنتا ہوں، نہ دیکھتا ہوں، خفیہ ملاقاتوں کی کوئی بات نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ ن لیگ کسی ڈیل کا کسی حصہ نہیں، 2018 میں بلوچستان میں تبدیلی آئی تھی، اب تبدیلی میں تبدیلی آئیگی، ملک کے معاملات آئی ایم ایف چلارہا ہے، تین ماہ میں روپے کی قدر پندرہ فیصد گرچکی ہے، اپوزیشن عوام کا مقدمہ لڑرہی ہے، ہم آئینی راستے پر چل کر آواز بلند کرتے رہیں گے۔

Related posts

پرویز الہی وزیراعلیٰ پنجاب نامزد، وزیر اعظم کی مبارکباد

Zaib Ullah Khan

جو ہونے والا ہے وہ نہیں ہو گا اور جو نہیں ہونے والا وہ ہو گا، عامر لیاقت حسین

Hassam alam

لاہورہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج

Hassam alam

Leave a Comment