Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

باربار خبردار کررہا ہوں کہ حکومت کو قومی معاشی خودکشی سے روکنا ہوگا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات، ایل پی جی اور دیگر اشیاءکی قیمتوں میں مزید اضافے کی پارلیمنٹ میں بھرپور مخالفت کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف پٹرولیم مصنوعات، ایل پی جی اور دیگر اشیاءکی قیمتوں میں مزید اضافے کی پارلیمنٹ میں بھرپور مخالفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے بیان میں شہباز شریف کو کہنا تھا کہ ٹیکس پر ٹیکس اور مہنگائی پر مہنگائی عوام کے بنیادی آئینی ومعاشی حقوق کی خلاف ورزی ہے عوام کے معاشی آئینی حقوق کا تحفظ پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف اشیاء مہنگی کرنے سے معیشت ٹھیک کرنے کی کوشش سراسر حماقت ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 سے 9 روپے مزید اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے, 16 اکتوبر کو حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک پہلے ہی اضافے کا ظلم عوام پر ڈھا چکی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ باربار خبردار کررہا ہوں کہ حکومت کو قومی معاشی خودکشی سے روکنا ہوگا، ورنہ ملک کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اس ظلم کے خلاف باہر نکلیں اور حکومت سے ظلم کرنے کا اختیار چھین لیں۔

Related posts

مشیر قومی سلامتی کی قازقستان کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سے ملاقات

Rauf ansari

صدارتی ریفرنس بینچ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحفظات کا اظہار کر دیا

Hassam alam

شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 4لاکھ روپے برآمد

Rauf ansari

Leave a Comment