Urdu
Uncategorized

ملک کے مختلف شہروں میں بارش، سردی کی شدت میں اضافہ

لاہور: ملک بھر میں بادلوں اور بارش کی انٹری سے موسم دلفریب ہو گیا، پنجاب کے کئی شہروں میں ابر کرم برسا، زیارت سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔

ملک بھرمیں بادلوں کے ڈیرے، کہیں گھنگھور گھٹائیں چھا گئیں تو کہیں بادل چھماچھم برسے۔ لاہور میں بوندا باندی سے موسم حسین ہوگیا۔ پیرمحل، شور کوٹ اور جھنگ میں بارش نے خوب رنگ جمایا۔ چشتیاں،ظاہر پیر،وہاڑی میں بھی موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی، گوجرہ، بہاولنگر، بہاولپور، احمد پورشرقیہ میں بھی ابررحمت برسی۔

زیارت میں موسم سرما کی پہلی برفباری نے وادی کے حسن کو دوبالا کر دیا، سیاحوں نےخوب انجوائےکیا۔ کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور پشین میں بھی بارش برسی۔

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں برفباری نے جاڑے کی شدت بڑھا دی،درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی کئی درجے نیچے ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔

Related posts

ملک میں مہنگائی دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ibrahim ibrahim

ندیم افضل چن ایک بار پھر سے جیالے بن گئے

Rauf ansari

موجودہ ویکسین اومی کرون کے خلاف کار آمد ثابت ہوں گی، عالمی ادارہ صحت

Hassam alam

Leave a Comment