Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 02 افراد جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید2افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 907ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 359 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 93 ہزار440ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں52 ہزار50کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.68 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ80 ہزار 525، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 204، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار553،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار450، بلوچستان میں 33 ہزار 624، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 655 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 63 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 661، خیبرپختونخوا 5 ہزار 922، اسلام آباد 966، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related posts

امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، وزیر اعظم

Hassam alam

نارتھ ناظم آباد مبینہ پولیس مقابلہ، ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

Rauf ansari

چور ڈاکو والا سیاسی بیانیہ بری طرح پٹ گیا، مریم نواز کی عمران خان پر تنقید

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment