Urdu
تازہ ترین دنیا

طالبان حکومت نے افغان الیکشن کمیشن کو ختم کردیا

کابل: طالبان حکومت نے افغان الیکشن کمیشن کو تحلیل کر دیا۔

طالبان حکومت کے ترجمان نےکہا ہے کہ آزاد الیکشن کمیشن اور آزاد انتخابی شکایات کمیشن کے وجود اور کام کرنے کی اب کوئی ضرورت نہیں رہی ہے۔ اگر ہم نے کبھی ضرورت محسوس کی تو اسلامی امارت ان کمیشنوں کو بحال کردے گی۔

انتخابی پینل کے سربراہ رہنے والے اورنگ زیب نے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن کو تحلیل کرنے کے بہت برے نتائج برآمد ہوں گے۔طالبان نے عجلت میں یہ فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگریہ ڈھانچہ موجود نہیں تو مجھے سو فی صد یقین ہے کہ افغانستان کے مسائل کبھی حل نہیں ہوں گے کیونکہ کوئی انتخابات نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ ماضی میں اسی الیکشن کمیشن کے زیرنگرانی مغرب کی حمایت یافتہ سابق انتظامیہ کے دور میں انتخابات منعقد ہوتے رہے تھے۔

Related posts

الیکشن میں پرانے کارکنوں کو ٹکٹس دینگے، عمران خان

Rauf ansari

تحریک عدم اعتماد پراپوزیشن کے ساتھ اپریل فول منائیں گے

Hassam alam

دھمکی آمیز خط پر امریکی سفارتخانے کا تبصرہ سے انکار

Rauf ansari

Leave a Comment