Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

گورنر پنجاب چوہدری سرور سے تحریک انصاف پنجاب کے نئے صدر کی ملاقات

لاہور: گورنر پنجاب سے تحر یک انصاف پنجاب کے نئے صدر و وفاقی وزیر شفقت محمود نے ملاقات کی۔ چوہدری محمد سرور اورشفقت محمود نے اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے کی بجائے الیکشن کے انتظار کا مشورہ دیا۔

گورنر پنجاب سے تحریک انصاف پنجاب کے نئے صدر و وفاقی وزیر شفقت محمود نے ملاقات کے دوران بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے مظالم پر تشویش کا اظہا رکیا۔ دونوں رہنماوں نے واضح کیا کہ حکومت آئینی مدت پوری کریگی، عام انتخابات 2023 میں ہی ہونگے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے وزیرتعلیم شفقت محمود کو تحر یک انصاف پنجاب کا صدر بننے پر مبارکباد بھی دی ۔ گورنر چوہدری محمد سرور نے پورے پاکستان میں یکساں نظام تعلیم کیلئے وزیر تعلیم شفقت محمود کے اقدامات کو سراہا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کیلئے حقیقی معنوں بھر پور محنت کر رہے ہیں۔ پاکستان امن کیساتھ ہے، بھارت کا اقلیتوں کے ساتھ شرمناک سلوک کے حوالے سے چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔

Related posts

معیشت اب قومی سلامتی سے مشروط ہو گئی ہے،شیخ رشید

ibrahim ibrahim

نواز شریف پاکستان آئیں گے تو جیل جائیں گے، فیاض الحسن چوہان

Nehal qavi

شہبازشریف کے دور میں سب سے زیادہ ماورائے عدالت قتل ہوئے

Hassam alam

Leave a Comment