Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

نواز شریف نے کفن باندھ لیا ہے، شہباز گل

لاہور: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کفن باندھ لیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف کی وطن واپسی کی خبروں پر ایک طنزیہ ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ نواز شریف پہلے والا نواز شریف بلکہ بلکہ انقلابی بن چکا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اب آپ نواز شریف کو باہر بھیجیں گے بھی تو وہ نہیں جائے گا۔ ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ حواری بولیں گے واہ واہ واہ زبردست ووٹ کو عزت دو واہ میاں صاحب اور ہماری ڈیل ہو گئی ہے۔

انہوں نے پھر لکھا کہ حواری کہیں گے واہ واہ زبردست میاں صاحب یہ ہوتی ہے ووٹ کی عزت زبردست۔ معاون خصوصی نے اپنی ٹوئٹ کے اختتام میں لکھا کہ ’کی زندگی اے ایناں دی‘۔

Related posts

سینیٹر حلف اٹھانے کیلئے تیار ہوں، اسحق ڈار کا چیئرمین سینیٹ کو خط

Hassam alam

دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ، 2 جوان شہید 4 دہشتگرد ہلاک

Zaib Ullah Khan

چاول کی قیمت میں فی کلو50 روپے تک اضافہ

Rauf ansari

Leave a Comment