Urdu
تازہ ترین کاروبار

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کرگئی

ماسکو: یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پہلی بار گزشتہ 7 سالوں میں پہلی بار 90 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی، دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل کی قیمت 90 ڈالر17 سینٹس کی سطح پرپہنچ گئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 87 ڈالر 67 سینٹس میں فروخت ہوا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس اور یوکرین تنازعہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے خام تیل کی ممکنہ سپلائی میں رکاوٹ نے ہلچل مچا دی ہے۔ اس کے علاوہ عالمی منڈی میں گیس کی قیمت میں تقریباً 5 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد دوران ٹریڈنگ گیس کی قیمت سوا 4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کے روز کہا تھا کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو وہ صدر ولادیمیر پوٹن پر ذاتی پابندیوں پر غور کریں گے۔دوسری جانب روس نے یوکرین کی سرحدپر تقریباً ایک لاکھ فوجیوں کو تعینات کیا ہوا ہے لیکن حملے کی منصوبہ بندی سے انکار کیا ہے۔

Related posts

ملک کو آگے لے جانے کیلیے الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں

Hassam alam

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 318 پوائنٹس کا اضافہ

Rauf ansari

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

Rauf ansari

Leave a Comment