Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

گزشتہ روز جو ہوا یہ واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا

کراچی : وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ ہم نے ایم کیو ایم کو بتایا تھا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے سکیورٹی سخت ہے ، ریڈ زون میں داخل نہ ہوں مگر انہوں نے بات نہیں مانی ۔

سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز غیر ملکی مہمان آئے تھے جن کی اسٹیڈیم کی طرف نقل و حرکت تھی ، پی ایس ایل کی ٹیمیں ریڈزون میں ہوٹلزمیں ٹھہری ہوئی ہیں، گزشتہ روز جو ہوا یہ واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا،ایم کیو ایم کی ریلی 4 بجے میٹروپول پر پہنچی،ایک شخص اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پولیس پر ڈنڈے برسارہا تھا،نہ چاہتے ہوئے بھی یہ ایکشن لیا گیا،اگر ہم کارروائی نہ کرتے تو خطرناک نتائج سامنے آسکتے تھے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ ہم نے ایم کیوایم سے کہا کہ ہوٹلز میں پی ایس ایل ٹیمیں رکی ہوئی ہیں،ایم کیو ایم والے پولیس کو دھکے دےکر آگے بڑھے،یہ تاثر غلط ہے کہ ایم پی اے کو پولیس گھسیٹ کر لے گئی، پولیس نے مظاہرین کو روکنے اور سمجھانے کی کوشش کی، گزشتہ روز کے واقعے میں تشدد کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، کارکن اسلم خان کےپوسٹ مارٹم کی اجازت دی جائے تا کہ حقائق سامنے آئیں ۔

Related posts

اپوزیشن جماعتیں پارلیمان میں ایک ہیں، شاہد خاقان عباسی

Hassam alam

عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ اور برباد کردیا،فضل الرحمان

ibrahim ibrahim

کراچی میں آج بارش کی پیشگوئی

Hassam alam

Leave a Comment