Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب کے چناؤ پر بحث ہوگی

لاہور: پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد دوبارہ اجلاس کل ہوگا جس میں وزیرا علیٰ پنجاب کے چناؤپر بحث ہوگی۔

پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس کل بلا لیا گیا ہے جس کیلئے اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے قوائد و ضوابط بھی جاری کیے گئے ہیں جن کے مطابق پنجاب اسمبلی میں کل کے اجلاس میں مہمانوں کا داخلہ بند ہے، ارکان اسمبلی موبائل فون اپنے ساتھ نہیں لے کر جاسکتے اور صحافیوں کا بھی پنجاب اسمبلی میں داخلہ بند ہے جبکہ خواتین اراکین اسمبلی اپنا ہینڈ بیگ بھی اسمبلی میں نہیں لے جا سکیں گی۔

متحدہ اپوزیشن نے کل کے اجلاس کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں، پیپلز پارٹی نے اپنے اراکین اسمبلی کو لاہور پہنچنے کا حکم دے دیا ہے اور اتحادی گروپ جن میں علیم خان ، ترین گروپ اور چھینہ گروپ شامل ہیں ان کو بھی اجلاس میں حاضری یقین بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کل ہونے والے اجلاس کی صدارت اسپیکر اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ ہی کریں گے جس پر ایوان میں ہنگامہ آرائی بھی ہو سکتی ہے اور نئی رولنگ آنے کا بھی امکان ہے ۔

Related posts

سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم کا سندھ میں گورنر راج کا مطالبہ

Rauf ansari

رواں ماہ سیاسی طور پر فیصلہ کن ہے،شیخ رشید

ibrahim ibrahim

کرناٹک: حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج دبانے کے لیے تعلیمی ادارے بند

Hassam alam

Leave a Comment