Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیرخارجہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر خارجہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

حلف برداری کی تقریب میں صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے شرکت کی جہاں ان سے صدر مملکت عارف علوی نے حلف لیا۔ تقریب میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بہن محترمہ صنم بھٹو نے بھی خصوصی شرکت کی۔

واضح رہےکہ وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں پیپلز پارٹی کی حنا ربانی کھر وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہیں۔ خیال رہے کہ نومنتخب اتحادی حکومت کے قیام کے بعد بلاول نے وزیر اعظم شہباز شریف سے مکمل اختیارات کے ساتھ وزارت خارجہ کا مطالبہ کیا تھا۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وزارت خارجہ کے قلمدان پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیڈلاک ہوگیا ہے تاہم حکومت کی جانب سے اس کی تردید کردی گئی تھی۔

Related posts

چینی نے چاند کی سطح پر پانی دریافت کر لیا

Hassam alam

ملک بھر میں موسم سرد، اسکردو میں درجہ حرارت منفی 5 ہوگیا

Rauf ansari

سینیٹ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن کا احتجاج

ibrahim ibrahim

Leave a Comment