Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عاصم احمد نئے چیئرمین ایف بی آر تعینات

اسلام آباد: عاصم احمد کو ایف بی آر کا نیا چیئرمین تعینات کر دیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ عاصم احمد بطور چیئرمین ایف بی آر آج سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ادھر وفاقی حکومت نے بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تبادلے اور تقرریاں کر دی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے آصف حیدر شاہ کو سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی تعینات کر دیا گیا ہے، وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں اپنی تقرری کے منتظر تھے۔ وزارت تعلیم و تربیت میں تعینات ایڈیشنل سیکرٹری محی الدین وانی چیف سیکرٹری گللگت بلتستان لگا دیا گیا ہے۔

ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم آفس میں تعینات ایڈیشنل سیکرٹری عثمان باجوہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور سارہ سعید وزیر اعظم آفس میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے، وہ وزارت خزانہ میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات تھیں۔ حکومت نے محسن مشتاق کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت آئی ٹی تعینات کر دیا ہے۔

گریڈ 21 کے محسن مشتاق ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت بین الصوبائی رابطہ تعینات تھے۔سیکرٹری تخفیف غربت و سماجی تحفظ محمد علی شہزادہ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ڈاکٹر فخر عالم عرفان ایڈیشنل سیکرٹری انچارج تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔

Related posts

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 99 پیسے مہنگا ہوگیا

Zaib Ullah Khan

اسٹریٹ کرائمز کو روکنے کے لئے پولیس سخت اقدامات کرے، مرتضٰی وہاب

Nehal qavi

میر جعفر اور میر صادق کو سوالیہ نشان بنا دیا گیا ہے

Hassam alam

Leave a Comment