Urdu
تازہ ترین دنیا

ایران چند ہفتوں میں ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے، امریکا

واشنگٹن: امریکی حکام کو خدشہ ہے کہ ایران چند ہفتوں میں ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی کا کہنا ہے کہ ایران ایک برس سے کم مدت میں ایٹمی ہتھیار تیار کر سکتا ہے اور یہ بلاشبہ امریکہ کے لیے پریشان کن بات ہے۔ اس سے قبل امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بھی ان خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پچھلے کچھ عرصے میں ایران نے اپنے جوہری پروگرام کی رفتار بڑھا دی ہے۔

انٹونی بلنکن نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کو بتایا کہ اس خطرے کے پیش نظر بہترین راستہ یہی ہو گا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری معاہدہ بحال ہو جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہارکیا کہ وہ مئی کے آخرمیں آنے والے یوم یادگار سے قبل ایران سے متعلق کھلی سماعت کریں گے اورہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جوہری معاہدے کومکمل کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بریک آؤٹ ٹائم ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کا موقع فراہم کر سکتا ہے اور یہ اس کے لیےمحض چند ہفتوں کا معاملہ ہو گا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اس معاہدے میں ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام یا خطے میں اس کی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے کچھ نہیں ہوگا۔

Related posts

وزیر سندھ برائے محنت سعید غنی نے  وزارت سے استعفیٰ دیدیا

Hassam alam

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہرنائی زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کی منظوری

Rauf ansari

شہید پولیس اہلکار کمال کے قاتل گرفتار

Rauf ansari

Leave a Comment