Urdu
تازہ ترین دنیا

آنگ سان سوچی کو کرپشن کیس میں 5 سال قید کی سزا

ویب ڈیسک: میانمار کی فوجی عدالت نے آنگ سان سوچی کو کرپشن ثابت ہونے پر پانچ سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق آنگ سان سوچی کے خلاف کرپشن کے ایک کیس میں یہ سزاسنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے اوپر کرپشن کے دس کیسز چل رہے ہیں۔ اس مقدمے میں الزام لگا یا گیا تھا کہ آنگ سان سوچی نے یانگون کے سابق وزیراعلیٰ پھائیو من تھین سے مجموعی طور پر 11 کلوگرام سونا اور چھ لاکھ ڈالرز وصول کیے تھے۔

میانمار کی معزول رہنما آنگ سان سوچی نے ان الزامات کو بے بنیاد اور مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔ میانمار کی فوجہ عدالتیں آنگ سان سوچی کو پہلے بھی 6 سال قید کی سزا سنا چکی ہیں۔ نئے فیصلے کے بعد ان کی قید کی سزا کا دورانیہ 11 سال ہو گیا ہے۔

Related posts

اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بلاول

Rauf ansari

عمران خان کے حکم پر احسن اقبال اور پارٹی رہنماؤں پر تشدد کیا گیا، شہبازشریف

Rauf ansari

پاکستان کی آزادی آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی گئی، شہباز شریف

Rauf ansari

Leave a Comment