Urdu

اسلام آباد: بجلی صارفین کے لئے بری خبر، بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

ڈسکوز کے مئی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت مکمل ہو گئی، عوامی سماعت چئیرمین نیپرا جناب انجئنیر توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی۔

سماعت میں نیپرا ممبران ، انجئنیر رفیق احمد شیخ اور انجئنیر مقصود انور خان بھی موجود تھے

نیپرا علامیہ کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی، ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق 7 روپے 90 پیسےفی یونٹ بنتا ہے، اس سے قبل اپریل کا ایف سی اے صارفین سے 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 ماہ کے لئے تھا۔

مئی کا ایف سی اے اپریل کی نسبت 3 روپے 91 پیسے فی یونٹ جولائی میں زیادہ چارج کیا جائے گا، اس کا اطلاق بھی صرف 1 ماہ کے لئے ہو گا، اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا، اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

Related posts

لاہور ٹیسٹ ، پہلی اننگز میں آسٹریلیاکی پوری ٹیم 391 رنز پر آوٹ

Hassam alam

پی ایس ایل 7 : ملتان سلطانز کی کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست

Rauf ansari

بھارت نے امن کی کوششوں کا مثبت جواب نہیں دیا ، ترجمان دفتر خارجہ

Rauf ansari

Leave a Comment