Urdu
تازہ ترین دنیا

چین اور بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب سے نظام زندگی معطل

نئی دہلی: چین اور بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب نے نظام زندگی معطل کردیا، بھارتی ریاست آسام میں سیلابی پانی میں پھنسے افراد کو ہیلی کاپٹر کے زریعے کھانے پینے کی اشیا پھینکی جانے لگیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں مختلف قسم کی بیماریاں بھی پھوٹنے لگیں ہیں، سیلاب متاثرین کو امدادی کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیلاب کی وجہ سے اب تک 55 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں، ریسکیو ٹیمیں شہریوں تک صاف پانی، ادویات اور خوراک کی فراہمی کے لیے کشتیوں کا استعمال کررہی ہے۔

دوسری جانب چین میں پولیس نے سیلابی ریلے میں ڈوبتی خاتون کو بچالیا ہے، صوبہ گوانگ ڈونگ جنوبی چین میں ریکارڈ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سے ایک ہے۔ لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، چین میں 1961 کے بعد بدترین بارشیں ریکارڈ ہوئی ہیں۔

Related posts

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا

Hassam alam

ڈالر 181 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Rauf ansari

تاریخ کا سب سے پہلا ایس ایم ایس کروڑوں روپے میں فروخت

Hassam alam

Leave a Comment