Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین کاروبار

آئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ملنے کی امید، فچ اور موڈیز کی ریٹنگ آوٹ لک جاری

اسلام آباد: پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ملنے کی امید، پاکستان سے متعلق فچ اور موڈیز کی ریٹنگ آوٹ لک جاری ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ملنے کی امید ہے، آئی ایم ایف قرض سے پاکستانی کرنسی اور بانڈز پر دباو کم کرنے میں مدد ملے گی، آئی ایم ایف منظوری سے پاکستان کو کثیرالجہتی اداروں سے اضافی فنڈز کی راہیں بھی کھلی رہیں گی، پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے بعد مارکیٹ میں خاطر خواہ اعتماد آئے گا۔

رواں ماہ پاکستان کی کرنسی اور بانڈز پر ضرب لگی ہے، اس تاخیر سے مقامی سرمایہ کاروں میں بے چینی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کا خوف دور کرنے کے لیے آئی ایم ایف، چین، سعودی عرب سے امداد کے لیے کوشاں ہے۔

Related posts

جھرلو پھرا تو سیاسی آگ پورے ملک میں پھیل جائے گی،شیخ رشید

ibrahim ibrahim

برطانوی ہائی کمشنر کی عمران خان سے ملاقات

ibrahim ibrahim

مری سانحے کے ذمہ دار مقامی انتظامیہ اور پنجاب حکومت ہیں، سعید غنی

Hassaan Akif

Leave a Comment