Urdu
تازہ ترین سائنس اور ٹیکنالوجی

آئی او ایس 15.6 اپ ڈیٹ، صارفین کو بیٹری مسائل کا سامنا

کیلیفورنیا: مہینوں کے انتظار کے بعد ایپل نے گزشتہ ہفتے آئی او ایس 15.6 کی اپ ڈیٹ جاری کی۔ اس اپ ڈیٹ میں متعدد اہم بگز کو ٹھیک کیا گیا جن میں ایک مسئلہ بھی شامل تھا کہ سیٹنگ ایپ اسٹوریج باقی ہونے کے باوجود عدم دستیابی ظاہر کرتی ہے۔

جہاں متعدد آئی فون صارفین نے بے صبری سے اپ ڈیٹ ڈاؤن لوڈ کی، متعدد نے یہ شکایت کی کہ آئی او ایس 15.6 ان کی بیٹری کو متاثر کر رہی ہے۔ آئی ایپل بائیٹس کے محققین نے بیٹری پر آئی او ایس 15.6 کی آزمائش کی اور دیکھا کہ سافٹ ویئر نے متعدد آئی فون ماڈلز کی بیٹری لائف کم کر دی تھی۔

آئی فون میں ایک نئے آپریٹنگ سسٹم کا انسٹال کیا جانا پس منظر میں بہت کچھ شروع کر دیتا ہے جس میں بیٹری کی اِنڈیکسنگ سے ری کیلیبریٹنگ تک شامل ہوتی ہے اور یہ عمل کئی گھنٹوں یا دنوں تک جاری رہ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف توانائی استعمال کرتا ہے بلکہ بیٹری ری کیلبریشن یہ تاثر دے سکتی ہے کہ یہ بیٹری زیادہ تیزی سے خرچ ہو رہی ہے جبکہ ایسا نہیں ہوتا ہے۔

کنگسلے -ہیوز کا کہنا تھا کہ اگر آپ اپنے آئی فون کی بیٹری کے متعلق فکر مند ہیں اور کچھ ہی دن قبل آپ نے آئی او ایس 15.6 کی اپ ڈیٹ حاصل کی ہے تو آپ اپنی بیٹری کا معائنہ کرائیں۔

Related posts

جو ہونے والا ہے وہ نہیں ہو گا اور جو نہیں ہونے والا وہ ہو گا، عامر لیاقت حسین

Hassam alam

اسٹریٹ کرائمزبالکل برداشت نہیں کیاجائےگا، مراد علی شاہ

Rauf ansari

ایک ہفتے میں 22 اشیاء مہنگی ہوئیں،ادارہ شماریات

ibrahim ibrahim

Leave a Comment