Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ایک مشن مکمل ، اب عمران خان کو وزیراعظم کی کرسی پر لے کر آئیں گے، مونس الہٰی

لاہور: ق لیگی رہنما مونس الہٰی اور وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے بیٹے مونس الہی کا کہنا ہے کہ اللہ کے فضل سے ایک مشن پورا ہو گیا، اب دوسرے مشن کے لیے تن من دھن کی بازی لگائیں گے۔

مونس الہی نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر اسٹیٹس دیتے ہوئے پرویز الہی کی حلف برداری کے ساتھ سابق وزیراعظم عمران خان کی تصویر بھی شئیر کی، جہاں وہ 2018 میں وزیراعظم کا حلق لے رہے ہیں۔

مونس الہی نے اس تصویر کے ساتھ لکھا کہ اب عمران خان کو بطور وزیراعظم واپس کرسی پر لے کر آئیں گے۔ واضح رہے مونس الہی، عمران خان کے بڑے اتحادی کے طور پر سامنے آئے ہیں، اور وہ ق لیگی رہنما کے طور پر عمران خان کے ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑے نظر آئے ہیں۔

Related posts

امریکا نے سیلاب متاثرین کیلئے مزید 20 ملین ڈالرز کی منظوری دیدی

Nehal qavi

لٹیروں نے توشہ خانہ کے تحائف فروخت کئے، مریم اورنگزیب

Rauf ansari

قازقستان میں ہنگامے جاری،درجنوں افراد ہلاک

ibrahim ibrahim

Leave a Comment